• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164357

    عنوان: اگر امام کا نماز کی حالت میں وضو ٹوٹ جائے تو کیاحکم ہے ؟

    سوال: اگر امام کا نماز کی حالت میں وضو ٹوٹ جائے تو کیاحکم ہے ؟ کیا دورانِ نماز امام بدل سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:8053-1404-1251/H=1/1437

    کوئی دوسرا نہیں بدلے گا بلکہ وضو ٹوٹ جائے تو فوراً امام نماز سے الگ ہوکر خود ہی کسی کو اپنا خلیفہ بنادے گا اور وہ خلیفہ بقیہ نماز مقتدیوں کو پوری کرادے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند