• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164285

    عنوان: نماز میں كسی كا وضو ٹوٹ جائے تو كیا كرے؟

    سوال: نماز میں ہوا خارج ہو جائے اور اگر پہلی صف میں ہو تو نماز توڑنی چاہئے یا امام ک ساتھ ادا کرنی چاہئے ؟اگر دوسری صف میں ہو تب بھی؟

    جواب نمبر: 164285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1324-1159/B=1/1440

    اگر نماز میں نکسیر پھوٹ جائے یا ہوا خارج ہو جائے، تو اسے چاہئے کہ وہ نماز توڑ کر اپنی ناک پر ہاتھ رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ صف سے باہر نکل جائے اور دوبارہ وضو کرکے امام کے ساتھ نماز میں شریک ہو جائے۔ اس طرح پر کہ پہلے اپنی چھوٹی ہوئی نماز پڑھ لے پھر امام کے ساتھ شریک ہوکر نماز مکمل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند