• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164122

    عنوان: سجدے کی حالت میں دعا مانگنا

    سوال: کیسے ہیں آپ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نماز کی سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں؟ اور اگر مانگ سکتے ہیں تو سجدے کی تسبیحات کیسے حساب سے پڑیں گے ؟

    جواب نمبر: 164122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1289-1015/B=12/1439

    نفل نماز کے سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں، مگر وہ دعاء ماثورہ ہونی چاہیے، یعنی عربی کی وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں، نماز میں غیرعربی دعاوٴں کا پڑھنا جائز نہیں، سجدہ کی تسبیحات پہلے پڑھ لیں اس کے بعد دعا مانگیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند