عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 163825

کیا گھر پر کسی وجہ سے فرض نماز جماعت سے ہو رہی ہے تو اس میں گھر کی مستورات شامل ہو سکتی ہیں جب کہ سب محرم ہوں اور عورتیں سب سے پیچھے صف بنائیں؟

Published on: Sep 8, 2018

جواب # 163825

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1193-1058/N=12/1439



جی ہاں! اگر کسی وجہ سے گھر پر فرض نماز باجماعت ادا کی جائے تو اس میں گھر کی محرم مستورات شامل ہوسکتی ہیں، بہ شرطیکہ عورتوں کی صف مردوں اور بچوں کے پیچھے ہو؛ البتہ عورتوں کے لیے افضل یہی ہے کہ وہ اپنی نمازیں الگ الگ پڑھیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات