عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 163793

اگر امام درمیان صف کھاڑاہووے جس سے انقطاع لازم آتاہے تو کیا صف اولی انقطاع (صف اولی)ہونے سے خارج ہوجائیگی اور اس کا درجہ صف آخر کا ہوگا ؟

Published on: Aug 5, 2018

جواب # 163793

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1181-996/N=11/1439



 امام کو صف سے اتنا آگے کھڑا ہونا چاہیے کہ صف میں کوئی انقطاع نہ ہو، اور بلا ضرورت ومجبوری امام کا صف کے بیچ میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ اور اگر کوئی امام صف کے درمیان اس طرح کھڑا ہوا کہ پہلی صف میں امام کے مقابل انقطاع ہوگیا تو انقطاع کی وجہ سے پہلی صف ، آخری صف کے درجے میں نہ ہوگی، وہ پہلی صف ہی کے درجے میں رہے گی۔



والزائد یقف خلفہ فلو توسط اثنین کرہ تنزیھا وتحریماً لو أکثر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۰۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”وتحریماً لو أکثر“: أفاد أن تقدم الإمام أمام الصف واجب کما أفادہ فی الفتح والھدایة (رد المحتار)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات