• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163792

    عنوان: جس مسجد کی تعمیر حرام پیسہ لگایا گیا ہو، اس میں نماز کا حکم

    سوال: جس مسجد میں حرام کا پیسہ تعمیر میں لگایا گیا ہوں اس مسجد کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 163792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1180-995/N=11/1439

    اگر کسی مسجد کی تعمیر میں حرام پیسہ لگ گیا ہو تو ذمہ داران مسجد کو چاہئے کہ اتنا پیسہ اسی کو واپس کردیں جس نے چندہ میں حرام پیسہ دیا ہے یا بلا نیت ثواب غربا ومساکین کو دیدیں، ایسا کرلینے پر مسجد پاک ہوجائے گی اور اس میں نماز بلاکراہت درست ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند