• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163698

    عنوان: ہاف ٹی شرٹ میں نماز پڑھنا مکروہ کیوں ہے؟

    سوال: ہاف ٹی شرٹ میں نماز پڑھنا مکروہ کیوں ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 163698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1307-1088/sd=11/1439

    ہاف ٹی شرٹ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، یہ آستین چڑھانے کی صورت میں داخل ہے، جس کی حدیث میں صراحتا ممانعت آئی ہے؛ اس لیے کہ یہ نامناسب ہیئت ہے۔ (تحفة القاری: ۳/ ۱۴۴، باب لا یکف ثوبہ فی الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند