• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163653

    عنوان: سفر کے دوران ٹرین میں سیٹ کے اوپر نماز پڑھ سکتے ہیں بیٹھکر؟

    سوال: سوال سفر کے دوران ٹرین میں سیٹ کے اوپر نماز پڑھ سکتے ہیں بیٹھکر؟

    جواب نمبر: 163653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1320-1112/sd=11/1439

     ریل میں سفر کے دوران سیٹ کے اوپر بیٹھ کر نفل نماز پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ قبلہ رخ نماز پڑھی جائے ، بعض لوگ سیٹ پر بیٹھ کر فرض نماز پڑھ لیتے ہیں، جو صحیح نہیں ہے ، فرض نماز کے لیے قیام شرط ہے ، اسی طرح بعض لوگ سیٹ پر بیٹھ کر نفلیں پڑھتے ہیں اور قبلہ کا لحاظ نہیں کرتے ، حالانکہ ریل کی سواری میں نفل نمازوں میں بھی استقبال قبلہ ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند