• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163449

    عنوان: جماعت كھڑی ہونے كے وقت سنت كی نیت نہیں باندھنا چاہیے؟

    سوال: ہماری مسجد کے کچھ لوگ جب جماعت کاوقت کم رہ جاتا ہے تو سنتیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر امام ان کے سلام پھیرنے تک انتظار کرتے ہیں تو کیا ایسا کرنا چاہیے کیونکہ کچھ لوگوں کی وجہ سے سب کو انتظار کرنا پڑتا ہے ؟

    جواب نمبر: 163449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1306-1118/D=11/1439

    جب جماعت کا وقت مقرر ہے تو سنت پڑھنے والوں کے انتظار میں تاخیر کرنا جس سے دوسرے نمازیوں کا حرج یا انھیں پریشانی ہو مناسب نہیں۔

    اسی طرح جب جماعت کھڑی ہونے کا وقت قریب ہو تو سنت کی نیت نہیں باندھنا چاہیے اور اگر باندھ لیا پھر جماعت کھڑی ہوگئی تو دو رکعت پر سلام پھیردے فرض کے بعد اسے دہرائے یا پھر دو رکعت سنت کی ہی نیت باندھے۔

    سوائے فجر کی سنت کے کہ جماعت کھڑی ہوجانے کے بعد بھی مسجد کے کسی کونے میں فجر کی سنت پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند