• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163416

    عنوان: امام کا ہر ہفتہ ایک دو نمازوں میں نہ آنا

    سوال: ہمارے مسجد کے امام صاحب کو تقریبا ایک کلومیٹر مسافت طے کر کے ہماری مسجد میں نماز پڑھانے کے لئے آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ میں صبح کی ایک دو نمازیں چھوٹ جاتیں ہیں کیا اس وجہ سے ہم اس کو معزول کر سکتے ہیں ۔

    جواب نمبر: 163416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1117-953/N=11/1439

    صورت مسئولہ میں امام کو معزول کرنے کی ضرورت نہیں؛ البتہ مسجد کی کمیٹی کو چاہیے کہ امام صاحب کو تمام نمازوں کی پابندی کی تاکید کرے اور اگرکبھی اتفاقاً امام صاحب کسی معقول عذر کی وجہ سے نماز میں نہ آسکیں تو نظر انداز کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند