• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163409

    عنوان: مقتدی امام کے پیچھے ثنا کب تک پڑھ سکتا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں سری نمازوں میں مقتدیوں کو کب تک ثناء پڑھنے کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 163409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1116-952/N=11/1439

    راجح اور محقق قول کے مطابق سری نمازوں میں اگر امام نے قراء ت شروع کردی ہو تب بھی مقتدی ثنا پڑھ سکتے ہیں ؛ بلکہ اگر کوئی مقتدی امام کورکوع یا پہلے سجدہ میں پائے اور غالب گمان یہ ہو کہ امام کو رکوع یا سجدے میں پالے گا تب بھی ثنا پڑھ سکتا ہے؛ البتہ اگر امام قعدہ یا دوسرے سجدے میں ہو تو مقتدی ثنا نہ پڑھے، کذا فی الدر والرد (کتاب الصلاة،باب صفة الصلاة، ۲: ۱۹۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند