• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163408

    عنوان: مدرسہ میں طالب علم قصر كرے گا یا اتمام؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک ادارے میں ایک سالہ کورس میں داخلہ لیا ہے اب ایک سال میں نے وہاں پڑھنا ہے لیکن میں ہر ہفتے گھر اجاتا ہوں اب میں قصر کروں یا اتمام ؟

    جواب نمبر: 163408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1021-804/SN=10/1439

    جس ادارے میں آپ نے داخلہ لیا ہے اگر وہ آپ کے وطن سے شرعی مسافت (77.25 کلومیٹر یا اس سے زیادہ)پر ہے تو صورتِ مسئولہ میں آپ اس ادارے میں قیام کے دوران قصر کریں گے، اتمام جائز نہیں ہے، ”اتمام“ کے لیے کم ازکم پندرہ یوم مسلسل قیام کی نیت ضروری ہے اور صورتِ مسئولہ میں ایسا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند