• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163289

    عنوان: نماز میں ضرورت سے زائد قرأت کی آواز بلند کرنا

    سوال: ہماری مسجد میں قرآن پاک تراویح میں لاوڈ اسپیکر پر پڑھی جاتی ہے حالانکہ نمازی ۷ سے ۸ ہوتے ہیں اور اسپیکر کی آواز مسجد سے باہر جاتی ہے اور لوگوں کو اس سے پریشانی ہوتی ہے اس سے قرآن پاک کی بے آدبی ہوتی ہے ۔اس بارے میں رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1139-142/D=10/1439

     نماز میں ضرورت سے زائد قرأت کی آواز بلند کرنا خواہ لاوٴڈاسپیکر کے ذریعہ ہو مکروہ ہے یعنی جس قدر نمازی ہوں انھیں کے اعتبار سے آواز بلند ہونی چاہیے ۷/۸نمازیوں کے لیے لاوٴڈ اسپیکر کی ضرورت نہیں ہے اور آواز کا مسجد کے باہر جانا تو اور بھی برا ہے اس سے قرآن پاک کی بے ادبی ہوتی ہے کیونکہ کوئی توجہ سے قرآن سنتا نہیں لوگ اپنے کاموں میں لگے ہوتے ہیں۔ نیز بیمار اور کاموں میں مصروف لوگوں کو زحمت بھی ہوسکتی ہے اسی طرح غیرمسلموں کو ناگوار ہوسکتا ہے لہٰذا جو عمل بھی خلاف شرع اور وہ بھی لوگوں کی تکلیف کا باعث ہو قابل ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند