• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163191

    عنوان: وتر میں رفع یدین کیوں کرتے ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! عشاء کی نماز میں ہم وتر میں رفع یدین کیوں کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 163191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1089-920/N=10/1439

    شریعت سے ایسا ہی ثابت ہے اور ہمیں شریعت کے احکام پر بلا چوں وچرا عمل کرنا چاہیے، نیز ہماری عقل نارسا ان احکامات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتی۔

    عن الأسود عن عبد اللہ (ھو ابن مسعود) ”أنہ کان یقرأ في آخر رکعة من الوتر قل ھو اللہ أحد، ثم یرفع یدیہ فیقنت قبل الرکوع“ رواہ الإمام البخاري في ”جزء رفع الیدین“ لہ وقال: صحیح (ص: ۲۸) (إعلاء السنن، ۶: ۸۴، ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامیة، کراتشی)، قولہ: ”عن الأسود الخ“: قلت: فیہ ثبوت رفع الیدین للقنوت فی الوتر الخ (المصدر السابق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند