عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 163003

میں سعودی عرب رہتا ہوں یہاں امامت کا بہت مسئلہ ہے امام جلدی ملتے ہی نہیں اس صورت میں میں امامت کر دیتا ہوں اور مجھے بس 25 سے 30 سورتیں ہی یاد ہیں اور میری کوشس یہی رہتی ہے کہ جتنی اچھی ہو سکے نماز پڑھاوں اسلئے آپ مجھے بتائیں کہ امامت کے سارے مسائل کس کتاب میں ملیں گے کتاب کا نام بتائیں اور دوسرا سوال یہ ہے کہ مجھے گیس کی بیماری ہے میں بہت دیر تک گیس روک کر نماز پڑھاتا ہوں کیا اس حال میں میں نماز پڑھا سکتا ہوں جبکہ کوئی دوسرا آدمی امامت کے لائیک ہے ہی نہیں مجھے اس کا کوئی حل بتائیں اور گیس مجھے ہر وقت رہتی ہے اور بہت زیادہ بھی ہے ۔
برائے مہربانی ذرا تفصیل سے جواب دیں۔ اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے ۔

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 163003

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1219-1081/H=10/1439



(۱) ”مسائل امامت“ (مرتبہ قاری محمد رفعت صاحب مدظلہ) مکتبہ رضی دیوبند یا مکتبہ حسینہ دیوبند سے منگالیں اوراس کو مطالعہ میں رکھیں۔



(۲) اگر دوسرا کوئی شخص لائق امامت آجائے تو درخواست کرکے اس سے نماز پڑھوادیا کریں ورنہ آپ ہی پڑھادیا کریں تیس یا پچیس سورتیں یاد ہیں تب بھی امامت درست ہے، گیس کی بیماری کا علاج کسی اچھے معالج سے کراتے رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات