• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162989

    عنوان: سفر کی حالت میں دو وقت کی نمازیں ایک ساتھ پڑھنا؟

    سوال: سوال: (۱) میں سعودی عرب میں رہتا ہوں۔اکثر وقت میں عمرہ ودیگر حاجات کے لیے سفر ہی میں رہتا ہوں۔ یہاں سعودی کے لوگ سفر میں نماز ظہر وعصر ایک ساتھ اور مغرب و عشاء ایک ساتھ پڑھتے ہیں اورمیں حنفی مسلک سے ہوں۔ تو میں نماز کیسے پڑھوں ؟ (۲) کیا ان لوگوں کے ساتھ نماز پڑھوں گا تو نماز ہوگی؟

    جواب نمبر: 162989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1061-846/B=10/1439

    حنفی مسلک میں سفر کی حالت میں بھی دو فرض نماز کو ایک ہی وقت میں ادا کرنا جائز نہیں یعنی جمع حقیقی کرنا جائز نہیں، ہاں جمع صوری کرسکتے ہیں، جمع صوری کا مطلب یہ ہے کہ پہلی نماز کو اس کے بالکل آخر میں پڑھ لے پھر دوسری نماز کا وقت شروع ہوجائے تو دوسری بھی اپنے وقت میں پڑھ لے اس طرح دونوں نمازیں حقیقت کے اعتبار سے اپنے اپنے وقت میں ہوئیں لیکن بظاہر دیکھنے میں ایک وقت معلوم ہوئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند