عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 162959

کیا تراویح کی ہر طاق رکعت کی تکبیراول کے بعد ثناء پڑھنا بہتر ہے ؟ کیا وتر کی نماز میں دعائے قنوت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بہتر یا سنت ہے ؟ جماعت میں اور اکیلے ؟

Published on: Jul 9, 2018

جواب # 162959

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1123-978/D=10/1439



(۱) چونکہ ہرطاق رکعت سے نئی نماز شروع ہوتی ہے اس لیے تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھنا مستحب ہے۔



(۲) دعائے قنوت سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ اور دعاوٴں کے شروع میں نہیں پڑھی جاتی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات