• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162904

    عنوان: تراویح کی چار رکعات پڑھادی اور دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا؟

    سوال: ہمارے یہاں حافظ صاحب نے تراویح کی ۴/ رکعات پڑھادی، دو رکعات پر نہیں بیٹھے بلکہ آخری چوتھی رکعات میں بیٹھے اور سجدہٴ سہو کیا، ایسی حالت میں تراویح کی دو رکعات ہوئی یا چار رکعات ہوئی؟

    جواب نمبر: 162904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1129-981/D=10/1439

    دو رکعت میں بیٹھنا فرض درجہ میں ہے لہٰذا اس کے ترک کرنے کی تلافی سجدہٴ سہو سے نہ ہوسکے گی بلکہ صورت مسئولہ میں دو رکعت فاسد ہوگئی اور صرف اخیر کی دو رکعت نماز صحیح ہوئی۔ لہٰذا دو رکعت کی قضا انفرادی طور پر کرلی جائے اور رمضان کا مہینہ باقی رہ جائے تو قرآن کا جس قدر حصہ دو رکعت فاسد میں پڑھا گیا ہے اسے بھی دہرالیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند