عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 162877

سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد میں ایک امام ہے جو بہت علط الفاظ ادا کرتے ہیں اللہ اکبر کی جگہ اللہ اکبار تکبیر تھریمہ میں ایسا ادا کرتا ہے اور بہت حروف علط ادا کرتے ہیں الرحمن الرحیم کی جگہ الرھمن الرھیم پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
اب سوال یہ ہے کہ میں اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہوں کہ نہیں حلانکہ میرے حروف مکمل صحیح ہیں لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور دوسرا کوئی طریقہ نہیں یعنی نزدیک مسجد نہیں جس میں میں باجماعت نماز پڑھ سکوں، اب میں زیادہ نمازیں اکثر گھر میں پڑھتا ہوں کیا کرو ں اور اور مقتدیوں کیلئے کیا حکم ہے ؟

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 162877

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1084-855/B=10/1439



امام صاحب کو کسی اچھے مفتی اور مجود عالم وقاری کے پاس لیجائیں اور ان کے سامنے اللہ اکبر کو اور الرحمن الرحیم کو اور دوسری سورتوں اور آیتوں کو پڑھ کر پہلے وہ سن لیں اس کے بعد وہ جیسا فیصلہ کرے اس پر آپ لوگ عمل کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات