• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162862

    عنوان: فجر وعصر کے بعد نفل نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا فجر اور عصر کی نماز کے بعد کسی بھی قسم کی نماز یا سجدہٴ تلاوت جائز ہے؟

    جواب نمبر: 162862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1111-964/D=10/1439

    فجر اور عصر کی نماز کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے قضا نماز، سجدہٴ تلاوت، نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں، عصر کے بعد جب دھوپ پیلی ہوجائے (یعنی غروب سے کچھ پہلے) صرف اس دن کی عصر کی نماز اور سجدہٴ تلاوت جو اسی وقت تلاوت کرنے سے واجب ہوا ہے ادا کرسکتے ہیں۔ قال في الدر وکرہ نفل ․․․ بعد صلاة فجر وصلاة عصر ․․․ لا یکرہ قضاء فائتة لو وترًا أو سجدة تلاوة وصلاة جنازة الخ (الدر مع الرد: ۲/۳۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند