عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 162821

میرا سوال یہ ہے کہ میرا پیپر ۱:۳۰ بجے ہوتا ہے اور گھر سے ۱۲:۴۵ پر نکلنا پڑتا ہے ۔ ہمارے ہاں ظہر اذان ۱:۳۰ پر ہوتی ہے اور پیپر عصر کے قریب ختم ہوتا ہے ، جس سے ظہر کی نماز قضا ہونے کا خدشہ ہے ۔ کیا میں نماز ادا کرسکتا ہوں اذان سے پہلے جبکہ ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے ۔ رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Jul 2, 2018

جواب # 162821

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1161-1048/H=10/1439



ظہر کا وقت داخل ہوگیا تو ظہر کی نماز کی ادائیگی درست ہوجائے گی خواہ اذان سے پہلے نماز پڑھ لی ہو۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات