• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162819

    عنوان: اكیلے عشاء كی نماز پڑھنے والا وتر باجماعت پڑھ سكتا ہے یا نہیں؟

    سوال: زید نے عشاء کی فرض نماز امام کے ساتھ جماعت سے نہیں پڑھی اس نے الگ فرض ادا کیا۔ اب جب امام صاحب وتر پڑھانے کے لئے کھڑے ہوئے تب انہوں نے زید سے کہا کہ آپ وتر الگ پڑھ لیں۔ زید نے امام صاحب سے کہا آپ پڑھائیں میں جماعت کے ساتھ وتر پڑھ لوں گا میری وتر ہو جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ زید کا یہ کہنا کہ میری وتر ہو جائے گی جب کہ اس نے فرض نماز امام کے ساتھ نہیں پڑھی، زید کے لئے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 162819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1023-878/sn=11/1439

    صورت مسئولہ میں زید نے جو بات کہی کہ میری وتر جماعت کے ساتھ ہوجائے گی وہ (بات) درست ہے، اگر کوئی شخص کسی وجہ سے عشاء کی جماعت میں شامل نہ ہوسکے اور وہ انفراداً عشاء ادا کرلے تو وہ ”وتر“ باجماعت پڑھ سکتا ہے۔ (دیکھیں فتاوی محمودیہ: ۷/ ۱۶۱، ۱۶۲، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند