• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162664

    عنوان: پرنسپل كے كہنے پر ظہر كی نماز اسكول میں پڑھنا؟

    سوال: میں ایک گورنمنٹ استاد ہوں، صیام کا مہینہ ہے ، پرنسپل صاحب کا حکم ہے کہ ظہر کی نماز اسکول میں ہی ادا کی جاے اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1168-1037/H=10/1439

    نماز تو ہوجائے گی یعنی واجب الاعادہ نہیں ہے تاہم رمضان المبارک جیسے مبارک مہینہ کی نماز مستقل طور پر مسجد میں نہ ہو اور جماعت سے بھی محرومی رہے یہ بڑی محرومی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند