• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162544

    عنوان: امام تیسری ركعت پر بیٹھنے كے بجائے كھڑا ہونے لگا پھر لقمہ دینے پر بیٹھ گیا تو كیا سجدہٴ سہو واجب ہوگا؟

    سوال: امام کو دوسری رکعت میں بیٹھناتھا لیکن وہ اٹھنے لگا قریب تھا کہ پورا اٹھ جائے اس سے قبل مقتدی نے لقمہ دیا جس کی وجہ سے امام بیٹھ گیا سجدہ سہو لازم ہوا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1053-920/D=10/1439

    اگر کھڑے ہونے کے قریب ہوگیا تھا پھر قعدہ کی طرف لوٹا تو سجدہٴ سہو کرنا ہوگا، اور اگر کھڑے ہونے کے قریب نہیں ہوا یعنی نیچے کا آدھا دھڑ سیدھا نہیں ہوا تو بیٹھ کر التحیات پڑھ کر تیسری چوتھی رکعت پوری کرے اس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند