• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162524

    عنوان: زكات كل رقم پر ہوگی یا جو اس سال جمع كی ہے اس پر؟

    سوال: پچھلے رمضان میں میرے پاس 6 لاکھ روپئے تھے میں نے اس پر زکوة ادا کی اس سال رقم 8 لاکھ ہوگئی ہے معلوم یہ کرنا تھا زکوة کتنی رقم پر ادا کرنی ہے اس سال کیا 8 لاکھ پر زکوة بنے گی یا جو رقم اس سال جمع کی صرف اس رقم پر یہ تمام رقم میرے اکاونٹ میں موجود ہے اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں شکریہ

    جواب نمبر: 162524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1052-919/D=10/1439

    جب آپ کے نصاب کا سال پورا ہو اس وقت جس قدر رقم آپ کی ملکیت میں ہوگی اس پر زکاة ادا کرنا فرض ہوگا۔ اگر رمضان میں آپ زکاة ادا کرتے ہیں تو یہی آپ کے نصاب کے سال پورا ہونے کا وقت ہے لہٰذا اس وقت جس قدر رقم آپ کی ملکیت میں ہے یعنی آٹھ لاکھ اس پر زکاة ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند