• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162317

    عنوان: کیا نماز کے دوران دعا مانگی جا سکتی ہے ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا نماز کے دوران دعا مانگی جا سکتی ہے ؟ میں نے ایک معروف عالم دین کی زبانی سنا ہے کہ رکوع سے اٹھتے وقت، سجدے میں ، دونوں سجدوں کے درمیان اور التحیات میں درود شریف کے بعد دعا مانگنا سنت ہے ۔ اور دعا جتنی چاہے مانگ سکتے ہیں، جس زبان میں چاہے مانگ سکتے ہیں۔ کوئی پابندی نہیں ہے ۔ کیا یہ عمل درست ہے ؟ براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1168-1088/M=10/1439

    رکوع سے اٹھنے کے بعد قومہ میں اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں جو ادعیہ منقول ہیں ان کو اگر کوئی شخص اپنی تنہا نماز (فرض یا نفل) میں پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے ، اسی طرح قعدہ اخیرہ میں تشہد و درود شریف کے بعد ماثور دعا کے علاوہ جائز دعائیں عربی میں مانگ سکتا ہے، عربی کے علاوہ دوسری زبان میں درست نہیں، مذکورہ عالم دین سے آپ نے جو کچھ سنا اس پر ان سے حوالہ دریافت کریں اور مکمل حوالے کی عبارت لکھ کر بھیجیں پھر اس بارے میں کچھ تحریر کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند