• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162297

    عنوان: رمضان میں عشاء كی اذان وقت سے پہلے دینا اور نماز صحیح وقت پر پڑھنا؟

    سوال: مفتی صاحب ایک مسئلہ پوچھنا ہے ۔ کیا ہم رمضان المبارک میں نماز عشاء کی اذان وقت سے پہلے 10 منٹ دیں اور نماز اذان کے صحیح وقت پر پڑھیں ۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کیا یہ حکم رمضان المبارک کے بعد بھی ہوگا یا نہیں ۔تفصیل سے جواب دیں۔ زبیر احناف خادم علمائے دیوبند

    جواب نمبر: 162297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1161-1032/H=10/1439

    عشاء کا وقت داخل ہونے سے پہلے اذان دینا نہ رمضان المبارک میں درست ہے اور نہ ہی علاوہ رمضان المبارک کے صحیح ہے نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد جو اذان پڑھی جائے وہ درست ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند