• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162059

    عنوان: كیا نماز میں قرآن پاک کا ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا نماز میں قرآن پاک کا ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے ۔ مثلاً اگر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ فلق پڑھی تو دوسری رکعت میں سورہ ناس پڑھنا ضروری ہے ۔ اور اگر کسی نے غلطی سے کوئی دوسری سورت پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟ اور اگر کوئی شخص جان کر ایسا کرے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 162059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1190-982/SD=10/1439

    (۱) اگر کسی نے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فلق پڑھ لی ، تو دوسری رکعت میں اسے سورہ ناس پڑھنی چاہیے ؛ لیکن یہ واجب درجے کی چیز نہیں ہے ۔(۲) اگر کسی نے غلطی سے دوسری سورت پڑھ لی، تو کراہت نہیں آئے گی ۔(۳)قصدا دوسری سورت پڑھنا مکروہ ہے ۔

    ویکرہ الفصل بسورة قصیرة وأن یقرأ منکوسًا۔ولا یکرہ فی ا لنفل شیء من ذلک(الدر المختار: /۲ ۲۶۹، وہکذا فی الہندیة: /۱ ۱۳۶، ط: اتحاد)

    واضح رہے کہ فجر اور ظہر میں طوال مفصل میں سے پڑھنا اور عصر اور عشا میں اوساط مفصل میں سے اور مغرب میں قصار مفصل میں سے پڑھنا مسنون ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند