عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 161864

میرا سوال یہ ہے کہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد نوافل اور قضاء نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

Published on: Jun 4, 2018

جواب # 161864

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1148-977/H=9/1439



نفل نماز تو مطلقاً ممنوع ہے قضاء نماز بعد نمازِ فجر طلوع سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروب سے پہلے پڑھ سکتے ہیں مگر مسجد میں یا ایسے مواقع میں نہ پڑھیں کہ دیکھنے والے سمجھ لیں کہ قضاء نماز پڑھ رہا ہے ویکرہ قضاوٴہا فیہ لأن التأخیر معصیة فلا یظہرہا اھ در مختار وفي شرحہ رد المحتار ویظہر من التعلیل أن المکروہ قضائہا مع الاطلاع علیہا ولو في غیر المسجد کما إفاد في المنح في باب قضواء الفوائت اھ ۱/۲۶۲ (فی باب الأذان) قال رضي اللہ عنہ وعن التنفل بعد صلاة الفجر والعصر لا عن قضاء فائتة (تبیین الحقائق ج۱/ ۲۳۲، دار الکتب العلمیہ بیروت)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات