• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16183

    عنوان:

    عرض یہ کرنا ہے کہ اگر کسی وجہ سے (گرمی ہو اور بجلی نہ ہو) مسجد کے باہر (برآمدے میں یا چھت کے اوپر) جماعت کی جائے تو درست ہے یا نہیں؟ تشفی بخش جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال:

    عرض یہ کرنا ہے کہ اگر کسی وجہ سے (گرمی ہو اور بجلی نہ ہو) مسجد کے باہر (برآمدے میں یا چھت کے اوپر) جماعت کی جائے تو درست ہے یا نہیں؟ تشفی بخش جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 16183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1553=1240-10/1430

    بوقت ضرورت صحن مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ چھت کے اوپر نماز ادا کرنا مکروہ ہے، کما فی الشامی اس لیے بوقت ضرورت صحن مسجد میں جماعت اولیٰ ادا کرلی جائے، مسجد کے چھت پر ادا نہ کی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند