• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161777

    عنوان: کیا سورتوں کی ترتیب ہرنماز میں ضروری ہے

    سوال: کیا سورتوں کی ترتیب ضروری ہے آگے پیچھے ہونے کی سورت میں فرض واجب سنت نفل کا حکم ہے اور سہوا اور عمدا بے ترتیبی کا کیا حکم ہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلم سے جو ثابت ہے وہ پڑھے ؟

    جواب نمبر: 161777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1069-999/M=9/1439

    سورتوں کی ترتیب توقیفی ہے، نماز فرض ہو، واجب ہو سنت ہو یا نفل ہو ہرنماز میں سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھتے ہوئے قرأت کرنی چاہیے، سہواً خلاف ترتیب ہوجائے تو مضائقہ نہیں لیکن قصدا خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ وخلاف سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند