• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161609

    عنوان: کیا کسی ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے جو منریگا میں فری کے پیسے لیتا ہو۔

    سوال: کیا یہ جانتے ہوئے بھی کہ امامت کرنے والا انسان منریگا میں بنا کام کئے ہی فری کا پیسہ لے رہا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے؟ کیا دوسروں کو بتانا چاہئے کہ یہ انسان فری کا پیسہ لیتا ہے؟ برائے مہربانی، بتائیں کہ کیا صحیح ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 161609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 983-819/B=9/1439

    منریگا میں کام کئے بغیر فری کے پیسے لینا درست نہیں نیز یہ دیانت و مروت کے خلاف ہے۔ خواص کو خاص کر امام کو اس سے بچنا بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی امام ایسا کرتا ہے تو اسے سمجھایا جائے اگر نہ مانے تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند