• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161532

    عنوان: وتر پڑھنے کا طریقہ

    سوال: وتر نماز پڑھنے کے صحیح طریقہ کی رہنمائی فرما دیں جیسے پہلی رکعت دوسری رکعت اور تشہد کہاں تک پڑھنا ہے اور آخری رکعت ادا کیسے کی جائے گی۔ خیر

    جواب نمبر: 161532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1073-940/H=9/1439

    پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء پڑھیں اور تعوذ وتسمیہ پڑھ کر سورہٴ فاتحہ پڑھ کر سورہ پڑھیں اس کے بعد رکوع اور رکوع کے بعد دوسجدے کرکے کھڑے ہوکر تسمیہ سورہٴ فاتحہ سورہ پڑھ کر سجدے کرکے صرف تشہد پڑھ کر کھڑے ہوجائیں اور تسمیہ سورہٴ فاتحہ سورہ پڑھ کر دونوں ہاتھ اٹھاکر اللہ اکبر کہتے ہوئے باندھ لیں اور دعائے قنوت اور درود شریف پڑھ کر رکوع اور سجدے کرکے تشہد درود شریف دعاء پڑھ کر سلام پھیر دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند