• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161493

    عنوان: دورانِ نماز موبائل پر فون آنے پر کال کٹ کرنا

    سوال: حضرت، کیا دورانِ نماز موبائل پر فون آنے پر کال کٹ کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اور کس طریقے سے بند کرنا ہے؟ بعض لوگ تو ایک ہاتھ سے موبائل نکال کر کٹ کردیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 161493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1181-1015/L=9/1439

     اس کی بہتر شکل ہے کہ جیب میں ہاتھ ڈال کربند کردیا جائے موبائل نکال کر بند کرنے میں بسا اوقات فسادِ صلاة کا خطرہ رہتا ہے؛اس لیے ایسا نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند