• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161248

    عنوان: نماز میں قہقہہ كرنے سے وضو اور نماز كا ٹوٹنا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: نماز میں قہقہہ لگا نے سے نماز اور وضو دونوں ٹوٹ ٹوٹ جائیں گے ، قوی دلیل اگر ممکن ہو تو صحاح ستہ کی حدیث سے جواب دیں ۔فجزاکم اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 161248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:889-771/D=9/1439

    صحاح ستہ کی قید آپ نے زائد لگادی، صحاح ستہ کے علاوہ بھی کتب حدیث ہیں جن میں احادیث رسول جمع کی گئی ہیں اور وہ قابل عمل اور صحیح بھی ہیں۔

    اعلاء السنن میں متعدد احادیث؛ مختلف کتب احادیث سے نقل کی کئی ہیں اور ان احادیث کا درجہ بیان کرکے ان کا حجت اور واجب العمل ہونا ثابت کیا گیا ہے، تفصیل کے لیے اعلاء السنن ج۱ص۱۵۸تا ۱۷۰موٴلفہ المحدیث الناقد العلامہ مولانا ظفر احمد العثمانی التہانوی قدس سرہ کا مطاعہ کریں۔

    یہاں صرف دو حدیثیں نقل کی جاتی ہیں:

    (۱) عن أبي موسی رضي اللہ عنہ قال بینما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یصلي إذ دخل رجل فتردی فی حفرة کانت في المسجد وکان ببصرہ ضرر فضحک کثیر من القوم وہو فيا لصلاة فأمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من ضحک أن یعد الوضوء ویعید الصلاة رواہ الطبراني في الکبیر ورجالہ موثقون․

    (۲) أخبرنا أبو حنیفة قال حدثنا منصور بن زاذان عن الحسن البصري عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال: بینما ہو في الصلاة إذ أقبل رجل أعمی من قبل القبلة یرید الصلاة والقوم في صلاة الفجر فوقع في زبیة فاستضحک بعض القوم حتی قہقہ فلما فرغ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من کان قہقہ منکم فلیعد الوضوء والصلاة رواہ الإمام محمد في کتاب الآثار․

    ان دو روایتوں کے علاوہ اور بھی کتب حدیث کی روایات اعلاء السنن میں نقل کی گئی ہیں اور محدثانہ شان سے وہاں کلام کیا گیا ہے، اس کی طرف مراجعت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند