• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161236

    عنوان: جگہ كی تنگی كی وجہ سے لوگوں كا امام كے ساتھ ایك صف میں كھڑا ہونا؟

    سوال: میری رہنمائی فرمائیں، کیا امام مقتدیوں کے ساتھ مل کر ایک صف میں کھڑے ہو کر امامت کرسکتے ہیں،میں ابوظہبی کے ایک کیمپ میں رہتا ہوں، یہاں جگہ کمی کی وجہ سے لوگ امام کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں، کیاایسے نماز ہو جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 161236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:880-795/D=9/1439

    مقتدی دو سے زیادہ ہوں تو امام کو تنہا آگے کھڑا ہونا چاہیے اور لوگ س کے پیچھے صف بناکر کھڑے ہوں اس لیے کہ امام کا صف کے آگے کھڑا ہونا واجب ہے تقدیم الإمام أمام الصف واجب کما فی الہدایة

    ہاں جگہ کی تنگی اور ضیق کی وجہ سے اگر امام آگے صف میں کھڑا نہ ہوسکے تو بھی امام کو مقتدیوں سے آگے ہونا ضروری ہے بالکل برابر نہ کھڑے ہوں ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند