• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161022

    عنوان: سورہٴ فاتحہ سے پہلے ثنا تعوذ اور تسمیہ پڑھنا؟

    سوال: اکیلے یا جماعت کی نماز میں پہلی رکعت میں میں سورہ فاتحہ کے پہلے ثناء تعوذ و تسمیہ پڑھتا ہوں، کیا میرا یہ عمل صحیح ہے ؟ اگر نہیں تو مجھے کیا پڑھنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 161022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 854-726/D=8/1439

    جب تنہا نماز پڑھ رہے ہوں تو پہلی رکعت میں ثناء ، تعوذ اور تسمیہ پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھیں یہ عمل ٹھیک اور سنت کے مطابق ہے۔ البتہ جماعت کی نماز میں جب مقتدی ہوں تو صرف ثناء پڑھیں چونکہ قرأت (جہری یا سری) امام صاحب کریں گے اس لئے وہی قرأت سے پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھیں گے آپ نہ پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند