• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160973

    عنوان: امام كا ممبر كے اندر كھڑا ہونا؟

    سوال: آپ سے درخواست ہے کہ ایک مسئلے میں آپ ہماری مدد کریں۔ مسئلہ امام پوری طرح سے ممبر کے اندر کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو نماز ادا ہو جائے گی؟ جبکہ پوری مسجد میں صرف ایک ہی صف میں چند نمازی ہیں،باقی مسجد کھالی ہے ، آپ مدد فرمائیں گے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔

    جواب نمبر: 160973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1014-866/sd=8/1439

    امام کا پورے طور پر محراب میں کھڑے ہونا کہ پاوٴں بھی محراب کے اندر ہوں؛ مکروہ ہے، اور اگر پاوٴں محراب کے باہر ہوں اور سجدہ اس کے اندر ہو تو جائز ہے۔ وکرہ ․․․ قیام الإمام في المحراب لا سجودہ فیہ وقدماہ خارجة؛ لأن العبرة للقدم․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند