• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160729

    عنوان: عمر بھر کی قضا نمازوں کا حساب

    سوال: عمر بھر کی قضا نمازوں کا حساب کیسے لگایا جائے جبکہ درمیان میں کئی دنوں' کئی مہینوں یا کئی سالوں کی نمازیں ادا بھی ہوئی ہوں اور ادا نمازوں کی صحیح تعداد' دن اور تاریخ کا اندازہ نہ ہو؟ براہِ مہربانی کوی آ سان طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 160729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:866-804/M=8/1439

    صحیح تعداد یاد نہ ہو تو اس بارے میں اندازہ لگائے، جتنی تعداد کے بارے میں یقین یا گمان غالب ہوجائے کہ اتنی نمازیں پڑھی گئی ہیں اور اتنی چھوٹی ہیں، اس کے بعد چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء شروع کردے اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہروقتیہ نماز کے ساتھ (وقتیہ نماز سے پہلے یا بعد میں) ایک وقت کی قضا نماز بھی ادا کرلیا کرے اور اس کی نیت اس طرح کرے کہ مثلاً چھوٹی ہوئی نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں۔ اسی طرح ہرنماز میں اس وقت کا نام لے کر ادا کرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند