• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160700

    عنوان: دو ركعت نفل پڑھنے كے بعد تیسری ركعت میں وتر كی نیت كرنا؟

    سوال: ایک شخص عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت باندھتا ہے اور دوسری رکعت میں بھول کر تشہد کے بعد تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے ۔ اب کھڑے ہونے کی حالت میں وہ شخص دو رکعت نفل کی بجائے تین رکعت وتر کی نیت کر لیتا ہے ۔اور وتر کی نماز سجدہ سہو کر کے پوری کرلیتا ہے ۔ اس طرح نماز کے درمیان نیت بدل کر سجدہ سہو کرنے سے نماز ادا ہوجائے گی ؟

    جواب نمبر: 160700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 736-737/D=8/1439

    صورت مسئولہ میں نفل نماز کی نیت سے دو رکعت پڑھنے کے بعد تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہونے کی حالت میں وتر کی نیت کرنے سے وتر کی نماز نہیں ہوئی بلکہ وتر کی قضا اس شخص کے ذمے باقی ہے، البتہ تین رکعت پڑھنے کے بعد سجدہٴ سہو کرلینے سے دو رکعت نفل ہوگئی اور تیسری رکعت کالعدم ہوگئی۔ فیجوز بناء النفل علی النفل وعلی الفرض وإن کرہ، لا فرض علی فرض أو نفل علی الظاہر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند