• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160517

    عنوان: صلاة الحاجہ کیسے پڑھی جاتی ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ صلاة الحاجة کیسے پڑھی جاتی ہے؟ اس میں کیا کیا پڑھا جاتا ہے؟ ا س میں دعا کیسے مانگتے ہیں؟ اسے کب اور کیسے ادا کرتے ہیں؟ براہ کرم، پوری تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:771-678/D=8/1439

    جب اللہ تعالیٰ سے کسی ضرورت کا سوال کرنا ہو یا کسی آدمی سے کوئی حاجت اٹکی ہو تو اطمینان وسکون کے وقت اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نفل دل لگاکر پڑھے اور سلام کے بعد خدا کی حمد وثنا کرے، مثلاً تیسرا کلمہ: سبحان اللہ والحمدُ للہ ولا إلہَ إلا اللہُ واللہُ أکبر ولا لا حول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم، تین بار پڑھے، پھر درود شریف پڑھے، پھر یہ دعا پڑھے لَا إلَہَ إلَّا اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ، سُبْحَانَ اللَّہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، أَسْأَلُک مُوجِبَاتِ رَحْمَتِک وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِک، وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ، لَا تَدَعْ لِی ذَنْبًا إلَّا غَفَرْتہ وَلَا ہَمًّا إلَّا فَرَّجْتہ، وَلَا حَاجَةً ہِیَ لَک رِضًی إلَّا قَضَیْتہَا، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ․ پھر اپنی حاجت اللہ تعالیٰ سے روروکر گڑگڑاکر مانگے اور اگر عربی میں دعاء یاد نہ ہو تو اردو ہی میں اپنی مراد کا سوال کرلے اور دعا مانگ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند