• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160279

    عنوان: كیا نماز قصر ادا كرسكتا ہوں؟

    سوال: میرا سوال namaz-e-qasr کے متعلق ہے ، میں کولکتہ بھارت میں رہتا ہوں، لیکن اب میں سودی عرب میں کام کررہا ہوں اور جہاں تک معاہدے میں مجھے یہاں 2 سال رہنا پڑے گا۔ لہذا میرا سوال یہ ہے کہ میں نماز قصر کی نماز ادا کر سکتا ہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:788-724/M=7/1439

    صورت مسئولہ میں سعودیہ میں آپ جس جگہ کام کررہے ہیں، اگر اُسی جگہ میں رہائش بھی ہے اور وہاں دو سال تک رہنا ہے تو وہ جگہ آپ کے لیے وطن اقامت ہے یعنی آپ قصر نہیں کریں گے بلکہ پوری نماز پڑھیں گے اور اگر کام کی جگہ اور رہنے کی جگہ دونوں الگ الگ ہیں تو اس صورت میں یہ وضاحت فرمائیں کہ دونوں کے درمیان مسافت (دوری) کتنی ہے؟ اور کام کی جگہ میں کتنے دنوں تک قیام کرتے ہیں؟ روزانہ آمد ورفت کرتے ہیں یا کام کی جگہ میں ٹھہرتے بھی ہیں؟ اور آپ کا سوال کام کی جگہ میں قصر سے متعلق ہے یا رہنے کی جگہ میں؟ پوری وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند