• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160243

    عنوان: تبلیغی جماعت نکلنے والے کے لیے قصر مسئلہ؟

    سوال: (1) جماعت میں نکلنے والے کیا ہمیشہ مسافر ہیں جبکہ وہ کہیں اقامت کا ارادہ نہیں رکھتے ؟ (2)اور کتنے کلو میٹر جاکر آدمی مسافر ہوگا ؟براے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:800-650/B=8/1439

    (۱و ۲) اپنے گھر جب 77.25 کلومیٹر یا اس سے دور کا سفر کرنے کی نیت سے نکلے تو وہ مسافر رہے گا جب اپنی نماز پڑھے گا تو قصر کرے گا اور اگر کسی ایک جگہ شب میں ۱۵/ دن یا اس سے زیادہ دن ٹھہرجائے تو وہ وہاں مقیم ہوجائے گا یعنی پوری چار رکعت نماز پڑھے گا 77.25 کلومیٹر یا اس سے زیادہ کا سفر ہو تو وہ مسافر ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند