• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160122

    عنوان: سنن غیر مؤكدہ كی جگہ قضائے عمری پڑھنا؟

    سوال: قضائے عمری نماز پڑھنے کے لیئے اگر غیر موکدہ سنت جیسے عصر اور عشاء کی سنت کی جگہ قضائے عمری پڑھ لوں تو کیا نماز ہو جائے گی اور فجر سے پہلے اور فجر کے بعد اور ظہر کے پہلے اور بعد اور عصر کے پہلے اور بعد اور مغرب کے بعد اور عشاء سے پہلے اور بعد ان سبھی وقتوں میں پڑھ سکتا ہوں ۔بہت تفصیل سے جواب دیجئے گا۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ عطا فرمائے ۔آمین

    جواب نمبر: 160122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:813-91T/sd=7/1439

    (۱) عصر اور عشاء کی سنت غیر موکدہ کے بجائے قضاء نماز پڑھنے سے بلا شبہ نماز ہوجائے گی؛ بلکہ سنن غیر موٴکدہ سے پہلے قضاء نماز یں پڑھنا اولی ہے ۔

    قال ابن عابدین : الاشتغال بقضاء الفوائت أولی وأہم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلاة الضحی وصلاة التسبیح والصلاة التی رویت فیہا الأخبار. اہ. ط أی کتحیة المسجد، والأربع قبل العصر والست بعد المغرب.( رد المحتار: ۷۴/۲، باب قضاء الفوائت، ط: دار الفکر، بیروت )(۲)مذکورہ اوقات میں قضاء نماز پڑھنا جائز ہے ، صرف تین اوقات میں قضاء نماز بھی نہیں پڑھنی چاہیے : طلوع شمس ، غروب شمس اور زوال کے وقت۔ وجمیع أوقات العمر وقت القضاء إلا الثلاثة المنہیة، وہی الطلوع والاستواء والغروب، کما مر أی فی أوقات الصلاة۔ (الدر المختار مع الشامی ۲/۵۲۴زکریا، الفتاویٰ الہندیة ۱/۵۲زکریا،)تسعة أوقات یکرہ فیہا النوافل، وما فی معناہا إلا الفرائض …۔ فیجوز فیہا قضاء الفائتة …، منہا بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر … ومنہا ما بعد صلاة الفجر قبل طلوع الشمس، ہٰکذا فی النہایة والکفایة … ومنہا ما بعد صلاة العصر قبل التغیر، ہٰکذا فی النہایة والکفایة۔ (الفتاویٰ الہندیة ۱/۵۲-۵۳) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند