• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159981

    عنوان: جماعت کی نماز میں دعا

    سوال: آپ کی دنیا اور آخرت کو وہم و گمان سے بھی آسان کر ے ...آمین ۔حضرت معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے اردو میں دعا مانگ سکتے ہیں جیسے قیام میں یا رکوع سے اٹھنے کے بعد یا کسی اور وقت؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 159981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:807-636/sd=6/1439

     امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے بھی قیام یا رکوع سے اٹھنے کے بعد یا کسی بھی رکن میں اردو میں دعا مانگنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند