• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159975

    عنوان: سہولیات نہ ہونے كی وجہ كام كے اوقات میں نماز نہ پڑھ پانا؟

    سوال: میں کمپنی کے فیلڈ ورک (field work) میں کام کرتاہوں، اس وقت جب کہ میں کام کرنے کی جگہ پہ ہوتاہوں تو میں نماز نہیں پڑھ سکتا سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے جیسے وضو کے لیے پانی کا مسئلہ آجانا، اور وہاں نماز پڑھنے کے لیے کوئی پاک جگہ نہیں ہوتی ہے، تو مجھے کیا کرناپڑے گا؟

    جواب نمبر: 159975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-697/sd=7/1439

     پانچ وقت کی نماز فرض ہے ، جو کسی حال میں مسلمان سے معاف نہیں ہے ، آپ جس فیلڈ ورک میں کام کرتے ہیں،نماز کے لیے کوئی تدبیر کریں ، پانی بوتل میں بھی ساتھ رکھا جاسکتا ہے اور جگہ اگر ناپاک ہے ، تو پاک موٹا کپڑا یا سفری جانماز ساتھ میں رکھیں، بہرحال نماز پڑھنے کی کوئی شکل بنانا ضروری ہے ، اگر فکر کریں گے ، تو انشاء اللہ شکل نکل جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند