• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159973

    عنوان: صبح کی فرض نماز شروع ہو گئی تو کیا ہم سنت کی نیت باندھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! صبح کی فرض نماز شروع ہو گئی تو کیا ہم سنت کی نیت باندھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 159973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:787-595/sn=7/1439

    مسجد کے برآمدے میں باجماعت کی صفوں سے دور کی ستون وغیرہ کو آڑ بناکر سنتِ فجر ادا کرسکتے ہیں، اگرچہ فجر کی جماعت کھڑی ہوگئی ہو، وغذا خاف فوت رکعتي الفجر لاشتغالہ بسنّتہا ترکہا ․․․ وإلا بأن رجا إدراک رکعة في ظاہر المذہب․․․ لا یترکہا؛ بل یصلیہا عند باب المسجد․․․ أي خارج المسجد کما صرّح بہ القہستاني․․․ فإن لم یکن علی باب المسجد موضع للصلاة یصلیہا خلف ساریة من سواري المسجد الخ (درمختار مع الشامي: ۲/۵۱۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند