• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159788

    عنوان: کیا کوئی حنفی المسلک خشوع وخضوع کے لیے نماز میں رفع یدین کرسکتا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب، میں حنفی المسلک ہوں مجھے رفع یدین کرنے سے نماز میں زیادہ خوشوع وخزوع اور قربت حاصل ہوتی ہے کیا مجھے یہ عمل کرنے کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 159788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:693-570/N=7/1439

    احناف کے نزدیک نماز میں صرف تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین ہے، باقی رکوع میں جاتے وقت ، رکوع سے اٹھتے وقت یا سجدہ میں جاتے وقت وغیرہ رفع یدین نہیں ہے؛ البتہ شروع اسلام میں تھا اور بعد میں منسوخ ہوگیا؛ اس لیے جب آپ حنفی المسلک ہیں توتکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع یدین نہ کریں۔ اور خشوع وخضوع کے لیے نماز میں ذہن حاضر رکھیں اور جو کچھ زبان سے قرآن پاک پڑھیں یا اذکار واوراد کریں تو الفاظ اور معانی (اگر آپ عربی جانتے اور سمجھتے ہوں) یا صرف الفاظ (اگر آپ عربی نہ جانتے ہیں)پر دھیان دیں اور اللہ کی عظمت وجلال کا تصور ذہن میں لانے کی کوشش کریں، إن شاء اللہ آپ کی نماز میں خشوع وخضوع آجائے گا ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند