• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15959

    عنوان:

    اگر میں ایسے وقت نماز میں پہنچوں کہ امام صاحب رکوع میں چلے گئے ہوں تو مجھے نیت باندھ کر بنا کچھ پڑھے رکوع میں چلے جانا چاہیے یا ثنا پڑھ کر رکوع میں جانا چاہیے؟

    سوال:

    اگر میں ایسے وقت نماز میں پہنچوں کہ امام صاحب رکوع میں چلے گئے ہوں تو مجھے نیت باندھ کر بنا کچھ پڑھے رکوع میں چلے جانا چاہیے یا ثنا پڑھ کر رکوع میں جانا چاہیے؟

    جواب نمبر: 15959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1469=1467-10/1430

    اگر ایسی صورت میں ثنا پڑھ کر امام صاحب کو رکوع میں پالینے کی توقع ہو، تو ثنا پڑھ کر رکوع میں شامل ہوجائے اوراگر اندیشہ ہو کہ ثنا پڑھنے میں لگ گئے تو امام صاحب رکوع سے سر اٹھالیں گے، تو ثنا چھوڑکر رکوع میں چلے جائیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند