• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159472

    عنوان: ہاتھوں كو زمین پر ٹیك كر اٹھنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں نماز کی حالات میں سجدے سے دونوں ہاتھوں کوزمین پرٹیک کر کھڑے ہونے سے نماز میں کوئی خلل واقع ہو گا یا نہیں؟ تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:684-566/B=7/1439

    اگر کوئی شخص بوڑھا، کمزور، یا بیمار ہے تو اس کے لیے زمین پر ہاتھوں کو ٹیک لگاکر اٹھنے کی اجازت ہے، اور جو شخص تندرست ہے یا جوان ہے اسے چاہیے کہ اپنے دونوں گھٹنوں کو پکڑکر سجدہ سے اٹھے۔ اگر تندرست نے ایسا کیا کہ زمین پر ٹیک لگاکر کھڑا ہوا تو یہ خلافِ اولیٰ ہے البتہ نماز صحیح ہوجائے گی، کوئی خلل واقع نہ ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند